04:55 , 22 اپریل 2026
Watch Live

آپریشن سندور میں ناکامی کے بعد مودی کا جنگی جنون بے قابو

مودی کا جنگی جنون بے قابو
آپریشن سندور میں بدترین ناکامی کے بعد بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کا جنگی جنون بے قابو دکھائی دیتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مودی سیاسی ہزیمت چھپانے اور اپنی انا کی تسکین کے لیے دفاعی منصوبوں پر اربوں روپے ضائع کر رہے ہیں۔

رافیل طیاروں کی ناکامی کے بعد مودی نے مقامی لڑاکا طیاروں کی طرف رخ کرلیا۔ انہوں نے اربوں روپے کے منصوبے ’’تیجس‘‘ کو اصل فوجی ضرورت پر ترجیح دے کر اسے قومی کامیابی قرار دیا۔ ناقدین کے مطابق یہ منصوبہ دفاعی ضرورت نہیں بلکہ سیاسی دکھاوا ہے۔

بھارتی اخبار اکنامک ٹائمز کے مطابق بھارت نے 97 تیجس مارک 1 اے لڑاکا طیارے خریدنے کی منظوری دی ہے جن پر 62 ہزار کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ اس کے بعد بھارتی فضائیہ کے لیے ان طیاروں کی تعداد 180 تک پہنچ گئی ہے، جو پرانے مگ 21 طیاروں کی جگہ لیں گے۔

رپورٹ کے مطابق سابق ایئر چیف مارشل وی آر چوہدری نے اسپین کے دورے کے دوران اس منصوبے کا اعلان کیا تھا۔ اکنامک ٹائمز نے مزید لکھا کہ ہندوستان ایرو ناٹکس لمیٹڈ کو مستقبل میں 200 مارک 2 طیارے اور پانچویں نسل کے جہازوں کے آرڈرز ملنے کی توقع ہے۔ ان طیاروں کے 65 فیصد پرزے مقامی سطح پر تیار کیے گئے ہیں۔

اخبار کے مطابق بھارتی دفاعی حصول کونسل نے ہیلی کاپٹروں کی خریداری اور لڑاکا جہازوں کی اپ گریڈیشن کے لیے 1.6 لاکھ کروڑ روپے کی منظوری بھی دے دی ہے۔ لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ سب اقدامات حقیقی دفاعی ضرورت نہیں بلکہ مودی سرکار کے پروپیگنڈے اور جنگی جنون کو بڑھاوا دینے کے لیے ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق مودی کی ناقص جنگی حکمت عملی اور سیاسی دکھاوے نے بھارتی فوج کی کارکردگی کو مزید کمزور کردیا ہے۔ دہائیوں کی محنت کے باوجود بھارتی فضائیہ اب بھی مشکلات کا شکار ہے، جو بھارت کی دفاعی صنعت کی کمزوری کو ظاہر کرتا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION