11:06 , 9 مارچ 2026
Watch Live

مشرق وسطیٰ کشیدگی کے باوجود پاکستان کی سپلائی چین فعال

مشرقِ وسطیٰ اور خلیجی ممالک میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باوجود پاکستان کی تجارتی سرگرمیاں جاری ہیں۔ حکام کے مطابق چین کے ساتھ واقع سوست ڈرائی پورٹ کے ذریعے تجارت کا سلسلہ برقرار ہے اور پاکستان کی سپلائی چین فعال ہے، جس سے درآمدات اور برآمدات میں کسی بڑی رکاوٹ کا سامنا نہیں کرنا پڑ رہا۔

ذرائع کے مطابق عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باوجود پاکستان نے اپنی تجارتی راہداریوں کو کھلا رکھا ہے۔ متعلقہ ادارے سرحدی گزرگاہوں اور نقل و حمل کے نظام کو مؤثر طریقے سے چلا رہے ہیں تاکہ کاروباری سرگرمیاں متاثر نہ ہوں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک چین سرحد پر واقع سوست ڈرائی پورٹ اس وقت پاکستان کے لیے ایک اہم تجارتی راستہ بن چکی ہے۔ اس بندرگاہ کے ذریعے سامان کی آمدورفت جاری ہے اور تاجروں کو متبادل راستہ میسر آ رہا ہے۔

مزید پڑھیں: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں دو سال کی بلند سطح پر

حکام کے مطابق پاکستان نے چین کے ساتھ تعاون اور بہتر منصوبہ بندی کے ذریعے اپنی تجارتی سرگرمیوں کو محفوظ رکھا ہے۔ اسی حکمت عملی کی وجہ سے پاکستان عالمی تجارت میں اپنی اہمیت برقرار رکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال مزید کشیدہ ہوتی ہے تو پاکستان کے لیے شمالی تجارتی راستوں کی اہمیت اور بڑھ سکتی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایسے حالات میں بھی پاکستان کی سپلائی چین فعال رکھنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION