03:20 , 19 ستمبر 2025
Watch Live

پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل مزید مہنگا

پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل مزید مہنگا
حکومت نے آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے۔

 

وزارتِ خزانہ کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی اور یہ 264 روپے 61 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔ تاہم، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 78 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 272 روپے 77 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔

یہ نرخ آج رات 12 بجے سے نافذ العمل ہوں گے اور یکم اکتوبر تک لاگو رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :   سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ دو سو روپے سستا

آج مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی۔ اس کمی کے بعد خریداروں اور سرمایہ کاروں میں نئی بحث شروع ہوگئی ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2 ڈالر کم ہو کر 3 ہزار 643 ڈالر پر آگئی۔ اس کمی کا اثر پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ پر بھی پڑا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION