04:19 , 13 مئی 2026
Watch Live

لیاقت قوم کا ہیرو قرار، دہشت گردی روکنے پر شہباز شریف کا خراج عقیدت

وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کوہاٹ میں دہشت گردی کا بڑا واقعہ روکنے پر جان قربان کرنے والے شہری لیاقت کو قومی ہیرو قرار دے دیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق واقعہ کوہاٹ کے قریب پیش آیا جہاں لیاقت نے ایک مشتبہ شخص کو روکا اور اس سے شناخت پوچھنے کی کوشش کی۔

شناخت پوچھنے پر خودکش حملہ آور نے بوکھلاہٹ میں خود کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں لیاقت بھی شہید ہوگئے۔

وزیراعظم نے کہا کہ لیاقت کی بروقت بہادری نے بڑی تباہی اور جانی نقصان کو روک دیا اور انہوں نے جرات، فرض شناسی اور حب الوطنی کی اعلیٰ مثال قائم کی۔

شہباز شریف نے کہا کہ ایسے بہادر شہری قوم کا اصل سرمایہ ہیں جو دہشت گردی کے خلاف قومی عزم کی علامت ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ لیاقت کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی اور یہ آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ ہے۔

حکام کے مطابق لیاقت پاکستان ریلوے کے سابق ملازم تھے اور یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ علاقے میں ایک مشتبہ شخص کو دیکھ کر آگے بڑھے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION