02:03 , 17 ستمبر 2025
Watch Live

صدر آصف زرداری کا شنگھائی میں خطاب: پاک چین دوستی نسل در نسل قائم رہے گی

صدر آصف زرداری

شنگھائی: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی دوستی وقت کی آزمائش پر پوری اتری ہے اور یہ تعلق نسل در نسل آگے بڑھتا رہے گا۔ ان کے مطابق مخالف اور دشمن عناصر اس رشتے کو نقصان نہیں پہنچا سکتے۔

صدر زرداری نے شنگھائی میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے سیکرٹری سے ملاقات کی، جس میں خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی شریک تھے۔ ملاقات کے دوران باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔

اس موقع پر صدر نے تین یادداشتوں پر دستخط کی تقریب میں بھی شرکت کی۔ ان معاہدوں کا تعلق زرعی ترقی، تکنیکی تعاون اور ماحولیاتی تحفظ سے ہے۔ صدر کا کہنا تھا کہ یہ ایم او یوز پاکستان اور چین کے درمیان عملی شراکت داری کو مزید مضبوط بنائیں گے۔

دوسری جانب بلاول بھٹو زرداری نے شنگھائی میں چینی تعمیراتی کمپنی، بیلٹ اینڈ روڈ انفارمیشن انڈسٹری یونین کے مشیر اور مختلف کاروباری وفود سے ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں پاکستان میں توانائی کے متبادل ذرائع میں سرمایہ کاری کے امکانات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION