03:00 , 19 ستمبر 2025
Watch Live

وزیراعظم شہباز شریف کا سیلاب متاثرین کی مدد کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں حالیہ سیلابی صورتحال کے باعث متاثرہ عوام کے لیے بڑا ریلیف اقدام کیا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں اگست 2025 کے بجلی کے بلوں کی وصولی فوری طور پر روک دی گئی ہے۔

یہ فیصلہ لاہور میں وزیراعظم کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس میں کیا گیا، جس میں سیلاب متاثرہ علاقوں کے بجلی بلوں پر بات چیت ہوئی۔ وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق، یہ فیصلہ عوام کو فوری ریلیف دینے کے لیے کیا گیا ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ جن صارفین سے اگست کا بجلی بل پہلے ہی وصول کیا جا چکا ہے، ان کا بل اگلے ماہ ایڈجسٹ کر دیا جائے گا۔ ساتھ ہی بتایا گیا کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد ایک مکمل ریلیف پیکیج کا اعلان کیا جائے گا۔

شہباز شریف نے کہا کہ حالیہ سیلاب سے پورے پاکستان میں لاکھوں لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ حکومت اس مشکل وقت میں عوام کی تکلیف کم کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔

انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ریسکیو اور بحالی کے کام میں وفاقی اور صوبائی ادارے دن رات مصروف ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ جب تک تمام متاثرین محفوظ انداز میں اپنے گھروں کو واپس نہیں پہنچ جاتے، حکومت آرام سے نہیں بیٹھے گی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION