03:31 , 18 جون 2026
Watch Live

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر بطور ثالث دستخط کر دیے

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر بطور ثالث دستخط کر دیے

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر بطور ثالث دستخط کر دیے، جسے خطے میں سفارتی پیش رفت اور بین الاقوامی مذاکرات کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے باضابطہ طور پر مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔ حکام کے مطابق یہ پیش رفت علاقائی استحکام اور سفارتی تعاون کے فروغ میں معاون ثابت ہو سکتی ہے۔

امریکا ایران معاہدہ: وزیراعظم نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پربطور ثالث دستخط کردیے

اعلامیے میں بتایا گیا کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے دستخط بھی موجود ہیں، جو اس معاہدے کی بین الاقوامی اہمیت کو مزید بڑھاتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق یہ مفاہمتی یادداشت امریکا اور ایران کے درمیان تعلقات میں بہتری لانے اور اہم معاملات پر مشترکہ پیش رفت کے لیے ایک سفارتی فریم ورک فراہم کر سکتی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے Paris فرانس میں عشائیے کے دوران ایران-امریکا مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے تھے، جہاں فرانسیسی صدر کے ساتھ بھی اہم ملاقات ہوئی۔

دوسری جانب ایرانی سرکاری میڈیا نے صدر مسعود پزشکیان کی تصاویر جاری کیں جن میں وہ اسی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرتے دکھائی دیے، جس سے معاہدے کی پیش رفت کی تصدیق ہوئی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION