11:47 , 18 جون 2026
Watch Live

پاکستانی فری لانسرز نے 11 ماہ میں 1.6 ارب ڈالر کما لیے، نیا ریکارڈ قائم

پاکستانی فری لانسرز نے 11 ماہ میں 1.6 ارب ڈالر کما لیے

پاکستانی فری لانسرز نے ڈیجیٹل اکانومی میں ایک اور تاریخی سنگِ میل عبور کرتے ہوئے مالی سال 2026 کے پہلے 11 ماہ میں ریکارڈ 1 ارب 60 کروڑ ڈالرز کما لیے۔ یہ کامیابی ملک کے آئی ٹی اور فری لانسنگ شعبے کی تیزی سے بڑھتی ہوئی صلاحیت کو ظاہر کرتی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 11 ماہ میں فری لانسرز ایکسپورٹ میں 80 فیصد نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو گزشتہ برس کے مقابلے میں غیر معمولی پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستانی نوجوانوں کی بڑھتی ہوئی ڈیجیٹل مہارت، عالمی مارکیٹ تک آسان رسائی اور آن لائن کام کے بڑھتے رجحان نے اس شعبے کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

صرف مئی 2026 کے دوران پاکستانی فری لانسرز نے 16 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز کی آمدن حاصل کی، جو ایک ماہ میں نمایاں کارکردگی کو ظاہر کرتا ہے۔ اس سے واضح ہوتا ہے کہ عالمی فری لانس مارکیٹ میں پاکستانی پروفیشنلز کی مانگ مسلسل بڑھ رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق مئی 2026 میں سالانہ بنیاد پر فری لانسرز ایکسپورٹ میں 87 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا، جو ڈیجیٹل خدمات کی برآمد میں مضبوط ترقی کی عکاسی کرتا ہے۔

ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق فری لانسنگ پاکستان کے لیے زرمبادلہ کمانے کا ایک اہم ذریعہ بنتی جا رہی ہے۔ خاص طور پر سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ، گرافک ڈیزائن، ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور کانٹینٹ رائٹنگ جیسے شعبوں میں پاکستانی نوجوان نمایاں کارکردگی دکھا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION