پی ایس ایل 11: محمد رضوان کا ناقص کارکردگی کا اعتراف، شکست کی ذمہ داری قبول

محمد رضوان کی پی ایس ایل 11 کارکردگی پر سوالات اس وقت بڑھ گئے جب ان کی ٹیم کو لاہور قلندرز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان نے اپنی ناقص کارکردگی کا کھل کر اعتراف کیا اور ٹیم کی شکست کی ذمہ داری بھی قبول کی۔
انہوں نے کہا کہ ان کی کارکردگی اچھی نہیں رہی جس کا اثر ٹیم کی مجموعی کارکردگی پر بھی پڑا، یہاں تک کہ وہ خود کو ٹیم میں جگہ کے قابل نہیں سمجھتے۔
رضوان کا کہنا تھا کہ وہ انسان ہیں اور غلطیاں ہونا فطری بات ہے، ممکن ہے ان کی پلاننگ میں بھی کمی رہی ہو جس کی وجہ سے نتائج بہتر نہ آ سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس سیزن میں ٹیم کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں کو آگے لانا اور انہیں مواقع فراہم کرنا ہے۔
مسلسل 7 میچز میں شکست کے بعد مثبت پہلو تلاش کرنا مشکل ہو جاتا ہے لیکن ٹیم اب بھی مثبت چیزیں تلاش کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ شاداب خان کا مناسب متبادل ابھی تک نہیں مل سکا، تاہم وہ کرکٹ سے اپنی محبت اور جذبے کو برقرار رکھتے ہوئے بہتر کارکردگی کے لیے پرعزم ہیں۔











