07:53 , 22 اپریل 2026
Watch Live

قطر نے نیتن یاہو کے بیانات کو غیرذمہ دارانہ قرار دے دیا

قطر نے نیتن یاہو کے بیانات کو غیرذمہ دارانہ قرار دے دیا

قطر کی وزارتِ خارجہ نے اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو کے حالیہ بیانات پر سخت ردِعمل دیا ہے۔

وزارت کے مطابق نیتن یاہو کے وہ تبصرے، جن میں قطر میں قائم حماس کے دفتر کا حوالہ دیا گیا تھا، "غیرذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز” ہیں۔

قطری وزارتِ خارجہ نے کہا کہ ایسے بیانات بین الاقوامی قوانین اور سفارتی ضابطوں کی خلاف ورزی ہیں اور خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا سکتے ہیں۔ بیان میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ اسرائیلی وزیرِ اعظم کو اپنے اقدامات اور بیانات کا جواب دینا ہوگا۔

قطر نے زور دیا کہ تنازعات کو بڑھانے کے بجائے فریقین کو سفارت کاری اور مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل کی طرف بڑھنا چاہیے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION