07:56 , 22 اپریل 2026
Watch Live

قطری وزیراعظم کی واشنگٹن میں اعلیٰ امریکی قیادت سے ملاقات

قطری وزیراعظم کی واشنگٹن میں اعلیٰ امریکی قیادت سے ملاقات
واشنگٹن: قطر کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان بن جاسم آل ثانی نے امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی تازہ صورتحال پر بات چیت ہوئی۔

 

رپورٹس کے مطابق ملاقات میں قطر اور امریکا کے سکیورٹی تعاون اور دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔ ساتھ ہی دوحہ پر حالیہ اسرائیلی حملوں اور مشرقِ وسطیٰ کی بدلتی صورتحال پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔

الجزیرہ کے مطابق امریکا قطر کو خلیجی خطے میں ایک کلیدی اتحادی تصور کرتا ہے، جہاں العدید ائیربیس موجود ہے۔ اس تناظر میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ پہلے ہی اسرائیل کے قطر کو نشانہ بنانے پر اپنی ناراضی کا اظہار کر چکے ہیں۔

قطری وزیراعظم آج امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی ملاقات کریں گے۔ یہ ملاقات دوحہ پر اسرائیلی فضائی حملے اور غزہ جنگ کے خاتمے سے متعلق جاری مذاکرات کا حصہ ہوگی۔

یاد رہے کہ 9 ستمبر کو اسرائیلی فوج نے دوحہ میں فضائی کارروائی کی تھی جس میں حماس کے متعدد رہنما نشانہ بنے۔ اس حملے میں 6 افراد جاں بحق ہوئے، تاہم حماس کی مرکزی قیادت محفوظ رہی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION