03:18 , 19 ستمبر 2025
Watch Live

خلیجی ممالک سے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں 5.3 فیصد اضافہ

خلیجی ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جاری مالی سال کے پہلے دو ماہ میں ان ترسیلات میں سالانہ بنیاد پر 5.3 فیصد کا اضافہ ہوا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق بحرین، کویت، قطر اور عمان میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے جولائی اور اگست کے دوران 599.9 ملین ڈالر ملک بھیجے۔ یہ رقم گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں زیادہ ہے، جب 569.7 ملین ڈالر بھیجے گئے تھے۔

اعدادوشمار کے مطابق صرف اگست میں جی سی سی ممالک سے 303.9 ملین ڈالر بھیجے گئے، جب کہ جولائی میں یہ حجم 296 ملین ڈالر اور گزشتہ سال اگست میں 281.3 ملین ڈالر تھا۔ اس طرح ترسیلات میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

اس عرصے کے دوران سعودی عرب سے 1.560 ارب ڈالر اور متحدہ عرب امارات سے 1.308 ارب ڈالر بھیجے گئے، جو پاکستان کے لیے زرمبادلہ کا ایک بڑا ذریعہ ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION