نامور اداکار و صداکار شجاعت ہاشمی انتقال کر گئے

لاہور: پاکستان کے سینئر اداکار اور صداکار شجاعت ہاشمی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ وہ کچھ عرصے سے علیل تھے اور زیر علاج تھے۔
شجاعت ہاشمی نے اپنی اداکاری اور صداکاری کے ذریعے شوبز انڈسٹری میں نمایاں مقام حاصل کیا۔ انہوں نے ٹی وی ڈراموں کے ساتھ ساتھ فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے، اور ان کی مشہور فلموں میں "خاک اور خون”، "سوہرا تے جوائی”، "دوستانہ”، "راکا” اور "بابل دیاں گلیاں” شامل ہیں۔
شجاعت ہاشمی ایک پڑھے لکھے فنکار تھے اور انہوں نے انگریزی ادب میں ایم اے کی ڈگری حاصل کی تھی۔ حکومت پاکستان نے ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں انہیں پرائیڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا۔
سینئر اداکار عاصم بخاری طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے
ان کی نماز جنازہ رات نو بجے جامعہ نعیمیہ گڑھی شاہوالہ، لاہور میں ادا کی جائے گی۔
ان کے انتقال کی خبر سن کر شوبز حلقوں اور مداحوں میں گہرے رنج و غم کی فضا پائی جا رہی ہے۔
شجاعت ہاشمی کی فنی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور ان کی اداکاری شائقین کے دلوں میں زندہ رہے گی۔











