03:16 , 19 ستمبر 2025
Watch Live

سی سی ڈی پولیس کے ساتھ کارروائی میں ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں سی سی ڈی پولیس کے مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو کی شناخت اعجاز اسلام کے نام سے ہوئی جو ڈکیتی، چوری اور نقب زنی سمیت کئی سنگین وارداتوں میں ملوث تھا۔

ترجمان پولیس نے بتایا کہ ملزم کو نشتر کے علاقے میں نشاندہی کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ اچانک اس کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی۔

فائرنگ کے نتیجے میں ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION