02:50 , 19 ستمبر 2025
Watch Live

سعید اجمل: پائی کرافٹ ہر متنازع میچ کا حصہ کیوں؟

سابق پاکستانی اسپنر سعید اجمل نے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ پر سخت تنقید کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اینڈی پائی کرافٹ کا ابھی تک ریٹائر نہ ہونا یہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ کس قدر پسندیدہ اور لاڈلہ ریفری ہے۔

ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سعید اجمل نے کہا کہ جب بھی بھارت کو کسی تنازع میں فائدہ چاہیے ہوتا ہے تو وہ اینڈی پائی کرافٹ کو میچ ریفری مقرر کرتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بھارت کے خلاف پاکستان کے 90 میچز میں یہی ریفری رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ باقی تمام پرانے ریفری ریٹائر ہوچکے ہیں لیکن اینڈی پائی کرافٹ آج بھی کام کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی کے سخت مؤقف سے پاکستان کو کامیابی ملی ہے، اب دوبارہ کوئی ایسی دھاندلی نہیں ہو پائے گی۔

سعید اجمل کا کہنا تھا کہ اگر آج خاموشی اختیار کی جاتی تو آئندہ بھی ایسے غیر منصفانہ رویے جاری رہتے۔ اس موقع پر یاسر حمید نے بھی کہا کہ کرکٹ کو کھیل ہی رہنے دینا چاہیے، سیاست کو اس میں نہیں لانا چاہیے۔

یاسر حمید نے کہا کہ بھارت ہمیشہ کھیل میں سیاست لاتا ہے، اور بھارتی کپتان کی جانب سے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر کارروائی ہونی چاہیے۔ واضح رہے کہ میچ سے پہلے اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستانی کپتان اور ٹیم منیجر سے معافی مانگ لی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION