سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی اسرائیلی حملوں کی سخت مذمت

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے خطے میں اسرائیلی حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قطر کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کیا ہے۔
غیر ملکی ذرائع کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے شوریٰ کونسل کے سالانہ اجلاس سے خطاب میں کہا کہ اسرائیلی حملے ناقابل قبول ہیں اور خطے میں امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔
انہوں نے قطر پر حالیہ حملے کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب قطر کے ہر اقدام میں مکمل حمایت کرے گا اور تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
سعودی ولی عہد نے مزید کہا کہ غزہ فلسطینی زمین ہے اور اس کے عوام کا حق کسی صورت چھینا نہیں جا سکتا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ آج وہ امیر قطر سے ملاقات کے لیے دوحہ کا دورہ کریں گے۔
متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION
















