01:20 , 24 اپریل 2026
Watch Live

شازیہ منظور نے علیزے شاہ کو اسٹیج پر گرانے کے الزامات کی تردید کر دی

شازیہ منظور نے علیزے شاہ کو اسٹیج پر گرانے کے الزامات کی تردید کر دی

پاکستانی گلوکارہ شازیہ منظور نے حال ہی میں علیزے شاہ کو اسٹیج پر گرانے کے الزامات کی سختی سے تردید کر دی۔ یہ واقعہ سال 2021 کا ہے جب اداکارہ ایک ریمپ واک کے دوران شازیہ منظور کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے اسٹیج پر گر گئی تھیں۔

اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس میں علیزے شاہ نے الزام عائد کیا کہ گلوکارہ نے جان بوجھ کر انہیں اسٹیج پر گرایا۔ اس وقت شازیہ منظور کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا تھا۔

حال ہی میں شازیہ منظور نے ایک انٹرویو میں اس معاملے پر وضاحت دی اور کہا کہ علیزے شاہ خود ہی گر گئی تھیں۔ ان کا کہنا تھا، "کیا اتنی خوبصورت لڑکی کو گرانے کا دل کرے گا؟”

علیزے شاہ کی یاسر نواز کو سخت وارننگ، قانونی کارروائی کا عندیہ

شازیہ منظور نے مزید کہا کہ اس دن علیزے شاہ بہت خوبصورت لگ رہی تھیں اور شاید ان کی خوبصورتی نے انہیں اسٹیج پر گرنے پر مجبور کیا۔

گلوکارہ نے وضاحت کی کہ ان کے دل میں کسی بھی اداکارہ کے لیے نقصان پہنچانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا اور یہ مکمل طور پر غیر ارادی واقعہ تھا۔

شازیہ منظور نے اپنے انٹرویو کے دوران علیزے شاہ کے لیے محبت اور عزت کا اظہار بھی کیا، اور کہا کہ وہ اداکارہ کے کیریئر اور شخصیت کی بہت تعریف کرتی ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION