09:28 , 22 اپریل 2026
Watch Live

سکول ٹیچر کی بدسلوکی سے چھٹی جماعت کی طالبہ کے سر میں فریکچر

بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے ضلع چتور میں ایک نجی سکول کے ہندی ٹیچر پر چھٹی جماعت کی طالبہ کے ساتھ بدسلوکی کرنے کا الزام ہے، جس کے نتیجے میں اس کی کھوپڑی میں فریکچر ہوا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ 10 ستمبر کو پنگنور کے علاقے میں پیش آیا۔ گیارہ سالہ ستویکا ناگاشری کو کلاس میں بدتمیزی پر سزا دینے کے لیے ٹیچر نے سکول بیگ سے سر پر مارا۔

ابتدائی طور پر ناگاشری کی والدہ نے اسے معمولی تادیبی کارروائی سمجھا، لیکن چند دن بعد بچے کو مسلسل سر درد ہونے لگا اور وہ تین دن تک اسکول نہیں جا سکی۔

بچی کی بگڑتی حالت پر والدین اسے پنگنور کے ایک نجی اسپتال لے گئے، جہاں ڈاکٹروں نے ابتدائی معائنے کے بعد مزید ایڈوانسڈ علاج کے لیے بنگلور ریفر کیا۔ وہاں نجی اسپتال میں ٹیسٹوں کے دوران فریکچر کی تصدیق ہوئی۔

ستویکا کی حالت سنگین بتائی گئی ہے اور فوری علاج جاری ہے۔ متاثرہ والدہ نے اسکول انتظامیہ کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی، اور پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION