02:46 , 30 اگست 2025
Watch Live

اسٹیٹ بینک نے مالی گوشوارے جاری کر دیے، 2,500 ارب روپے کا خالص منافع حاصل

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مالی سال 2024-25 کے سالانہ مالیاتی گوشوارے جاری کر دیے ہیں، جن کے ساتھ آڈیٹرز کی رپورٹ بھی شامل ہے۔

مرکزی بینک کے مطابق، ان گوشواروں کی تیاری اسٹیٹ بینک ایکٹ 1956 کی شق 40(3) کے تحت کی گئی ہے، اور انہیں وفاقی حکومت اور پارلیمنٹ کو بھی ارسال کر دیا گیا ہے۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، مالی سال کے دوران اسٹیٹ بینک کو 2,500 ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا۔ قانونی تقاضوں اور اکاؤنٹنگ فریم ورک کے مطابق درکار اختصاصات کے بعد، اس میں سے 2,428 ارب روپے کا فاضل منافع وفاقی حکومت کو منتقل کر دیا گیا ہے۔

یہ منافع ملکی مالیاتی استحکام اور حکومتی مالی امور میں معاونت کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION