07:51 , 22 اپریل 2026
Watch Live

امریکا اور بھارت کے درمیان تجارتی رکاوٹوں کے خاتمے کے لیے مذاکرات کا آغاز

امریکا اور بھارت کے درمیان تجارتی رکاوٹوں کے خاتمے کے لیے مذاکرات کا آغاز
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ امریکا اور بھارت نے تجارتی رکاوٹوں کو ختم کرنے کے لیے مذاکرات شروع کر دیے ہیں۔

 

صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کہا کہ وہ جلد ہی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے گفتگو کے منتظر ہیں اور انہیں یقین ہے کہ دونوں ممالک کے لیے کامیاب نتیجہ حاصل کرنا مشکل نہیں ہوگا۔

دوسری جانب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھی مثبت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکا اور بھارت قریبی دوست اور فطری شراکت دار ہیں۔ ان کے مطابق مذاکرات دونوں ملکوں کی عوام کے لیے نئے تجارتی مواقع اور بہتر مستقبل کی راہ ہموار کریں گے۔

مودی نے مزید بتایا کہ دونوں ممالک کی ٹیمیں مذاکرات کو جلد از جلد مکمل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں تاکہ اقتصادی تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔

یاد رہے کہ حالیہ مہینوں میں امریکا اور بھارت کے تعلقات کشیدہ رہے ہیں۔ امریکا نے بھارت پر 50 فیصد ٹیرف عائد کیا تھا جبکہ صدر ٹرمپ نے کئی مواقع پر وزیراعظم مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ اس دوران ٹرمپ نے بھارت کا دورہ بھی منسوخ کر دیا تھا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION