11:47 , 17 اپریل 2026
Watch Live

بسنت کا تین روزہ تہوار لاہور میں اختتام پذیر

لاہور بسنت تہوار

لاہور – لاہور میں بسنت کا تین روزہ تہوار بڑے جوش و خروش اور رنگوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ شہری چھتوں پر پہنچ کر پتنگیں اڑاتے رہے۔ بچے، بڑے اور نوجوان سب نے جشن منایا اور دعوتیں بھی دی گئیں۔ بسنت کے آخری روز امن کی شمعیں فضاؤں میں چھوڑ کر خوشیوں کا پیغام دیا گیا۔

تہوار کے دوران ہر عمر کے لوگ بسنت کے رنگ میں رنگ گئے۔ پتنگ بازی اور بوکاٹا کے نعرے گونجتے رہے۔ شہریوں نے چھتوں پر پتنگیں لڑائیں اور جشن منایا۔ امن اور خوشی کی فضا نے پورے شہر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

بسنت کے اختتام کے بعد دیگر شہروں سے آئے لوگ واپس لوٹنے لگے۔ ریلوے اسٹیشن اور بس اڈوں پر مسافروں کا رش بڑھ گیا۔ لوگوں نے خوشیوں کے لمحات یادگار بنائے اور دلکش مناظر کو قید کیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کامیاب فیسٹیول کے بعد صوبے کے دیگر شہروں میں بھی بسنت منانے کا اشارہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ تہوار کی خوشیوں کو صوبے کے ہر شہر میں منانے کی تیاریاں کی جائیں گی۔

صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری نے کہا کہ امید کی شمعیں آئندہ برس بھی بسنت کی خوشیاں لے کر آئیں گی۔ شہریوں کی خوشیوں اور تہوار کی رونق کو برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION