حضرت لعل شہباز قلندرؒ کی عرس کی تین روزہ تقریبات مکمل

سندھ کے وزیر داخلہ ضیاءالحسن لنجار نے کہا کہ عرس کے دوران سکیورٹی انتظامات مثالی رہے۔ انہوں نے ڈی آئی جی حیدرآباد طارق دھاریجو، ایس ایس پی جامشورو محمد ظفر چھانگا اور پولیس کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ عرس کے دوران زائرین کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے پر پولیس اور سندھ رینجرز کی کارکردگی قابل ستائش تھی۔ انہوں نے سکیورٹی کی پیشہ ورانہ حکمت عملی کی تعریف کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ پولیس نے اپنی مہارت سے فرائض انجام دے کر عوام کا اعتماد مضبوط کیا۔ عرس کے دوران امن و امان برقرار رکھنا پولیس کی بہترین حکمت عملی کا نتیجہ ہے۔
ضیاءالحسن لنجار نے کہا کہ زائرین کی سہولت اور حفاظت ہمیشہ اولین ترجیح رہی۔ انہوں نے بتایا کہ تمام اداروں نے مربوط انداز میں کام کیا۔
انہوں نے کہا کہ پُرامن اور خوشگوار ماحول میں عرس کی کامیاب تکمیل سندھ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی محنت کا نتیجہ ہے۔ امن اور حفاظت کے اقدامات قابل تعریف ہیں۔












