ویب ڈیسک
|
8 مہینے پہلے
امریکا نے یوکرین کو 179 ملین ڈالر کے فضائی دفاعی نظام کی فروخت کی منظوری دیدی

امریکی محکمہ خارجہ نے یوکرین کو پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس سسٹم کی ممکنہ فروخت کی منظوری دی ہے، جس کی قیمت 179 ملین ڈالر متوقع ہے۔ اس سسٹم کی فراہمی یوکرین کو روسی حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے کی جائے گی۔
یہ فیصلہ امریکی صدر ٹرمپ کے اعلان کے بعد کیا گیا، جس میں کہا گیا تھا کہ یوکرین کو پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس سسٹمز فراہم کیے جائیں گے۔ یہ ہتھیار ایک نئے معاہدے کے تحت فراہم کیے جائیں گے، جس کے تحت نیٹو کے کچھ ہتھیاروں کی قیمت امریکا ادا کرے گا۔
دوسری جانب، ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران جنگ نہیں چاہتا لیکن امریکا اور اسرائیل ایران کو تباہ کرنے کے خواہاں ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اگر اسرائیل اور امریکا نے ایران پر حملہ کیا تو ایران بھرپور جواب دے گا۔ اقوام متحدہ میں برطانیہ، جرمنی اور فرانس نے ایران سے عالمی جوہری ایجنسی کو رسائی دینے اور یورینیم افزودگی کے حوالے سے خدشات دور کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ تینوں ممالک نے ایران سے جوہری مذاکرات میں شریک ہونے کی درخواست کرتے ہوئے پابندیوں میں تاخیر کی پیشکش کی ہے۔
متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION
















