07:58 , 22 اپریل 2026
Watch Live

امریکی عدالت کا ٹرمپ انتظامیہ کو جھٹکا، وائٹ ہاؤس بال روم منصوبہ روک دیا گیا

دنیاٹرمپ

امریکا میں ایک وفاقی عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کو کانگریس کی منظوری تک وائٹ ہاؤس میں مجوزہ بال روم کی تعمیر روکنے کا حکم دے دیا ہے، جسے ایک اہم قانونی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

عدالت نے یہ حکم اس درخواست پر دیا جو ایک گروپ کی جانب سے دائر کی گئی تھی، جس نے منصوبے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اس کی شفافیت اور قانونی حیثیت کو چیلنج کیا تھا۔

ابتدائی سماعت کے دوران جج نے 400 ملین ڈالر لاگت کے اس منصوبے کو عارضی طور پر معطل کرنے کا حکم جاری کیا، جب تک کہ اس پر مکمل قانونی وضاحت سامنے نہ آجائے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اخراجات بھی تنقید کی زد میں ہیں، جہاں رپورٹس کے مطابق وہ اپنے دور صدارت میں گالف پر 10 کروڑ ڈالر سے زائد عوامی فنڈز خرچ کر چکے ہیں۔

ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہماری فوج بہترین کام کر رہی ہے، ایران سے مذاکرات جاری

وائٹ ہاؤس ان اخراجات کو “ایگزیکٹو وقت” قرار دیتا ہے، تاہم ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ عوامی وسائل کے استعمال پر سوالات اٹھاتا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب ملک کو معاشی دباؤ اور مہنگائی کا سامنا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق ٹرمپ اپنے زیادہ تر اوقات گالف کورسز میں گزارتے ہیں، جس پر سیاسی حلقوں اور عوامی سطح پر بحث جاری ہے۔

ماہرین کے مطابق عدالت کا یہ فیصلہ حکومتی اخراجات کی نگرانی اور شفافیت کے حوالے سے ایک اہم مثال بن سکتا ہے، جبکہ آئندہ دنوں میں اس کیس میں مزید پیش رفت متوقع ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION