03:01 , 19 ستمبر 2025
Watch Live

سیلاب متاثرین کے لیے امریکا کی ہنگامی امداد پاکستان میں وصول

امریکا نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے اپنی پہلی امدادی کھیپ بھیج دی ہے۔ اس کھیپ میں خوراک، خیمے اور زندگی بچانے والی ادویات شامل ہیں۔ یہ امداد ان لوگوں کے لیے ہے جن کے گھر، سامان اور روزگار حالیہ سیلاب میں تباہ ہو چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، امریکی فوج نے یہ امدادی سامان پاکستانی فوج کے حوالے کیا تاکہ متاثرہ علاقوں میں جاری ریلیف کاموں میں مدد دی جا سکے۔ سی-17 اور سی-130 طیاروں کے ذریعے یہ امداد نور خان ایئربیس پر پہنچائی گئی، جہاں امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر اور دیگر حکام نے امدادی سامان وصول کیا۔ امریکی سفارتخانے کا کہنا تھا کہ امریکا اس مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔

امریکا نے سیلاب سے ہونے والے جانی نقصان، گھروں کی تباہی اور معاشی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان کی درخواست پر امریکی محکمہ خارجہ اور امریکی فوج نے امداد کی منظوری دی، اور فوری ضرورت کی اشیاء فراہم کی گئیں تاکہ متاثرہ علاقوں میں ریلیف کاموں کو بہتر بنایا جا سکے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION