04:59 , 22 اپریل 2026
Watch Live

پاکستانی فوج کے ساتھ ملکر بھارت کا مقابلہ کریں گے: گرپتونت سنگھ پنوں

نیویارک: سکھ فار جسٹس کے سربراہ گرپتونت سنگھ پنوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستانی فوج کے ساتھ مل کر بھارت کا مقابلہ کریں گے، اور دہلی کو خالصتان کا حصہ بنانے کا عزم ظاہر کیا۔

ویڈیو لنک کے ذریعے پریس کانفرنس میں پنوں نے کہا کہ 17 اگست کو امریکہ میں ’دہلی بنے گا خالصتان‘ کے عنوان سے ریفرنڈم ہوگا، اور ہمارا واضح پیغام ہے کہ دہلی خالصتان کا حصہ ہوگا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہماچل پردیش، ہریانہ، راجستھان، اتر پردیش کے بعض علاقے اور دہلی خالصتان میں شامل ہیں، اور سکھوں کو اس تحریکِ آزادی کا حصہ بننا چاہیے۔

گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان پر حملہ کر کے خواتین اور بچوں کو شہید کیا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی پذیرائی پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا وائٹ ہاؤس میں مہمان بننا پاکستان کے لیے ایک اعزاز ہے۔

پنوں نے کہا کہ کینیڈین وزیراعظم نے بھارت کو دنیا بھر میں سکھوں کے خلاف پرتشدد واقعات کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ بھارتی حکومت مسلسل سکھ برادری کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION