09:06 , 30 اپریل 2026
Watch Live

رمضان میں سکولوں کے اوقات کار کیا ہوں گے؟ خبر آگئی

پنجاب میں رمضان المبارک کے لیے سکولوں کے اوقات کار تبدیل کردیئے گئے۔

محکمہ ایجوکیشن نے رمضان المبارک میں تعلیمی اداروں کے نئے اوقات کار کا نوٹفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکشن کے مطابق پنجاب میں رمضان المبارک میں سکول صبح ساڑھے آٹھ بجے لگیں گے اور ایک بجے چھٹی ہوگی جبکہ جمعہ کے روز سکولوں میں چھٹی ساڑھے بارہ بجے ہوگی۔

ڈبل شفٹ والے سکولوں میں پہلی شفٹ ساڑھے 8 بجے شروع ہوگی اور چھٹی ساڑھے 12 بجے ہوگی جبکہ دوسری شفٹ کا آغاز ایک بجے ہوگا اور چھٹی 4 بجے ہوگی، جمعے والے دن دوسری شفٹ اڑھائی بجے شروع ہوگی اور چھٹی 5 بجے ہوگی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION