ویب ڈیسک
|
1 سال پہلے
سربین پارلیمنٹ میں اپوزیشن اراکین نے احتجاج کے دوران دستی بم پھینک دیئے

سربیا کی پارلیمنٹ میں احتجاج کے دوران حزب اختلاف کے ارکان نے اسموک گرنیڈ اور آنسو گیس کا استعمال کیا جس سے چیمبر میدان جنگ میں تبدیل ہوگیا۔
غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق سربیا کی پارلیمنٹ میں حزب اختلاف کے ارکان نے حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے چیمبر کے اندر اسموک گرنیڈ اور آنسو گیس کا استعمال کیا جس سے افراتفری پڑ گئی۔
ہنگامہ اس وقت شروع ہوا جب سربین پروگریسو پارٹی (ایس این ایس) کی قیادت میں حکمران اتحاد نے پارلیمانی اجلاس کے دوران ایجنڈے کی منظوری دی۔ اپوزیشن کے کچھ ارکان احتجاجاً اپنی نشستوں سے اٹھ کر اسپیکر کے قریب پہنچے اور سیکیورٹی گارڈز سے ہاتھا پائی کی۔
اس دوران اپوزیشن کے دیگر ارکان نے اسموک گرنیڈ اور آنسو گیس کے شیل پھینکے جس سے چیمبر دھویں سے بھر گیا۔
پارلیمنٹ کی سپیکر اینا برنابیچ کے مطابق بدامنی کے دوران دو ارکان پارلیمنٹ زخمی ہوئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔











