ویب ڈیسک
|
1 سال پہلے
مریم نواز کا 12 لاکھ سے زائد افراد میں راشن کارڈ تقسیم کرنے کا اعلان

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اعلان کیا ہے کہ یکم مئی سے ساڑھے 12 لاکھ مستحق افراد کو راشن کارڈ فراہم کیے جائیں گے، جس سے ان کے کچن کے اخراجات میں مدد ملے گی۔
یہ اعلان انہوں نے خصوصی افراد کے لیے معاون آلات اور وہیل چیئرز کی تقسیم کی تقریب سے خطاب میں کیا۔ مریم نواز نے کہا کہ خصوصی افراد خود کو سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے پورٹل پر رجسٹر کریں تاکہ سہولیات بروقت فراہم کی جا سکیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اب حکومت عوام کے دروازے تک خود پہنچ رہی ہے۔ اگر ریاست خصوصی افراد کا ہاتھ تھام لے، تو ان کی زندگی آسان ہو جاتی ہے۔
متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION











