ویب ڈیسک
|
10 مہینے پہلے
لاہور میں بارش کا نیا ریکارڈ قائم، نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے

لاہور: شہر میں 8 گھنٹے مسلسل موسلادھار بارش کے باعث اوسطاً 136 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔
نشتر ٹاؤن میں 178 ملی میٹر اور اقبال ٹاؤن و پانی والا تالاب کے علاقوں میں 175 ملی میٹر بارش ہوئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صورتحال کی خود نگرانی کی اور واسا سمیت متعلقہ اداروں کو فوری نکاسی آب کی ہدایت جاری کی۔ علامہ اقبال ٹاؤن اور نشتر ٹاؤن میں ہنگامی بنیادوں پر نکاسی کا عمل شروع کیا گیا۔
واسا ٹیمیں اور افسران فیلڈ میں متحرک ہیں، بجلی کی بار بار بندش کے باوجود پانی کے نکاس کا کام جاری ہے۔ وزیراعلیٰ نے ٹریفک وارڈنز اور افسران کو سڑکوں پر موجود رہنے کا حکم دیا تاکہ بارش کے دوران بھی ٹریفک کی روانی برقرار رکھی جا سکے۔
ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق پنجاب بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش اور آندھی سے 4 افراد جاں بحق اور 40 زخمی ہوئے۔ شدید زخمیوں کو فوری طبی امداد دی جا چکی ہے۔
متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION











