معروف بھارتی گلوکار پر قاتلانہ حملہ

معروف بھارتی گلوکار اور سابق لوک سبھا امیدوار راہول فاضلپوریہ پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، واقعہ گروگرام کے سیکٹر 71 میں واقع سدرن پیریفرل روڈ (SPR) پر پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے ان کی کار پر فائرنگ کی۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں، جن میں گولی کے نشان اور ایک کار شامل ہے۔
گروگرام پولیس کے پی آر او سندیپ کمار کے مطابق، فائرنگ کی اطلاع پیر کی شب ملی جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے موقع پر پہنچ کر ایف آئی آر درج کر لی ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں فائرنگ کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ ملزم کی شناخت بھی ہو گئی ہے۔
یاد رہے کہ راہول فاضلپوریہ نے 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں جن نائک جنتا پارٹی (JJP) کے ٹکٹ پر گروگرام سے الیکشن لڑا تھا، جہاں انہوں نے 13,278 ووٹ حاصل کیے تھے۔ وہ بی جے پی امیدوار راؤ اندرجیت سنگھ سے شکست کھا گئے تھے۔ راہول بالی ووڈ گانے ’لڑکی بیوٹی فل‘ سے شہرت حاصل کر چکے ہیں۔
متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION











