07:04 , 17 اپریل 2026
Watch Live

برج خلیفہ پاکستانی پرچم کے رنگ میں رنگ گیا

دبئی: پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی پر دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ کو سبز ہلالی پرچم کے رنگوں سے روشن کیا گیا، جسے دیکھنے کے لیے پاکستانیوں کی بڑی تعداد موقع پر موجود تھی۔

قومی ترانے کی دھن پر برج خلیفہ پر پاکستانی پرچم کا عکس لہراتا رہا، اور دبئی میں یومِ آزادی کا جشن جوش و خروش سے منایا گیا۔ اسی موقع پر دبئی میں "ایمریٹس لِوز پاکستان” کے عنوان سے ایک بڑی تقریب منعقد ہوئی، جس میں 60 ہزار سے زائد افراد شریک ہوئے۔ امارات کے وزیر رواداری شیخ نہیان بن مبارک النہیان اور پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی نے تقریب میں شرکت کی۔

تقریب میں پاکستانی ثقافت، موسیقی، رقص اور دستکاری کی جھلکیاں پیش کی گئیں، جنہیں شرکاء نے خوب سراہا۔

دوسری جانب برمنگھم کی مرکزی لائبریری بھی سبز و سفید روشنیوں سے جگمگا اُٹھی، جو یومِ آزادی کے موقع پر پاکستانیوں سے یکجہتی کا مظہر تھی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION