07:19 , 21 اپریل 2026
Watch Live

الیکشن کمیشن نے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کردیے

الیکشن کمیشن نے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کردیے

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔ قومی اسمبلی کی پانچ اور صوبائی اسمبلی کی سات نشستوں پر کامیاب امیدواروں کو باضابطہ طور پر کامیاب قرار دے دیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی کی نشستوں پر کامیاب ہونے والوں میں شامل ہیں:

  • این اے 18 ہری پور: بابر نواز خان

  • این اے 104 فیصل آباد: دانیال احمد

  • این اے 129 لاہور: محمد نعمان

  • این اے 143: محمد طفیل

  • این اے 185: محمود قادر خان

الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 96 فیصل آباد سے طلال چوہدری کے بھائی بلال بدر کامیاب ہوئے، تاہم ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے باعث ان کا نوٹیفکیشن فی الحال روکا گیا ہے۔

ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن آف پاکستان کا اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ

صوبائی اسمبلی پنجاب کی سات نشستوں پر کامیاب امیدواروں میں شامل ہیں:

  • پی پی 73: میاں سلطان علی

  • پی پی 87: علی حیدر نور

  • پی پی 98: آزاد علی تبسم

  • پی پی 115: محمد طاہر پرویز

  • پی پی 116: احمد شہریار

  • پی پی 203: محمد حنیف

  • پی پی 206: میاں علمدار عباس

واضح رہے کہ کامیاب امیدواروں میں سے 12 کا تعلق پاکستان مسلم لیگ (ن) سے ہے جبکہ ایک امیدوار پیپلز پارٹی سے تعلق رکھتا ہے۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ تمام کامیاب امیدواروں کو آئندہ کی پارلیمانی کارروائیوں میں حصہ لینے کے لیے باضابطہ طور پر تسلیم کر لیا گیا ہے۔

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں پر الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس آج ہوگا

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION