07:21 , 21 اپریل 2026
Watch Live

الیکشن کمیشن آف پاکستان کا اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن آف پاکستان

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ کر لیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری محفوظ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مقامی حکومت کے انتخابات کے لیے سرکاری افسران، عدلیہ یا کسی سرکاری ادارے کے ملازمین کو ریٹرننگ افسر (آر او)، ڈپٹی ریٹرننگ افسر (ڈی آر او) اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسر (اے آر او) کے طور پر تعینات کیا جا سکتا ہے۔

فیصلے کے مطابق الیکشن کمیشن کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ کسی بھی سرکاری یا عدالتی افسر کو انتخابی عمل کی نگرانی کے لیے مقرر کرے، تاکہ شفاف اور منظم طریقے سے بلدیاتی انتخابات کو یقینی بنایا جا سکے۔

یاد رہے کہ اسلام آباد کی بلدیاتی حکومت کی آئینی مدت 14 فروری 2021 کو ختم ہو گئی تھی۔ قانون کے تحت الیکشن کمیشن بلدیاتی نمائندوں کی مدت مکمل ہونے کے 120 روز کے اندر انتخابات کرانے کا پابند ہے، تاہم 2021 کے بعد سے اب تک وفاقی دارالحکومت میں انتخابات نہیں ہو سکے۔

الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کو اسلام آباد میں مقامی حکومت کے نظام کی بحالی کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ ھی پڑھیں : الیکشن کمیشن میں دو نئی سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن

 الیکشن کمیشن آف پاکستان نے دو نئی سیاسی جماعتوں کو باضابطہ طور پر رجسٹر کر لیا ہے۔

تازہ نوٹیفکیشن کے مطابق "آزاد عوام پاکستان پارٹی” اور "تجدید نظام پارٹی” کو انتخابی فہرستوں میں شامل کر لیا گیا ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ آزاد عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ محمد علی جبکہ تجدید نظام پارٹی کے چیئرمین خالد زمان ہیں۔ الیکشن کمیشن نے دونوں جماعتوں کے انٹرا پارٹی انتخابات کو بھی تسلیم کر لیا ہے۔

ان جماعتوں کی رجسٹریشن کے بعد ملک میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی کل تعداد بڑھ کر 170 ہو گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION