05:56 , 17 اپریل 2026
Watch Live

بھائی کی بدولت شخص کی قسمت بدل گئی، 10 لاکھ ڈالر کا انعام جیت لیا

شخص کی قسمت بدل گئی

امریکی ریاست مشیگن میں ایک خوش قسمت شخص نے اپنے بھائی کے مشورے پر لاٹری کھیل کر 10 لاکھ ڈالر کا بڑا انعام جیت لیا۔ اوک لینڈ کاؤنٹی سے تعلق رکھنے والے اس شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی، تاہم ان کا کہنا ہے کہ یہ جیت ان کی زندگی کا غیر معمولی لمحہ ہے۔

جیتنے والے شخص نے بتایا کہ انہیں سپر ریفل لاٹری سے ان کے بھائی نے متعارف کرایا تھا۔ بھائی نے انہیں اس گیم کے بارے میں بتایا جس کے بعد انہوں نے ٹکٹ خریدنے کی خواہش ظاہر کی۔

ان کے مطابق بھائی ہی ان کے لیے ٹکٹ خرید کر لائے تھے، جو خوش قسمتی سے جیتنے والا ٹکٹ ثابت ہوا۔ انہوں نے کہا کہ وہ کبھی توقع نہیں کر رہے تھے کہ پہلی ہی کوشش میں اتنا بڑا انعام مل جائے گا۔

سٹونیا میں 10,500 سال پرانی ‘چیونگم’ کی دریافت

لاٹری جیتنے والے فرد نے بتایا کہ جب انہوں نے ٹکٹ چیک کیا تو انہیں اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آیا۔ بار بار ٹکٹ دیکھنے کے باوجود انہیں ایسا لگتا رہا کہ شاید وہ غلط پڑھ رہے ہیں۔

انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انعام جیتنے کے بعد انہیں یوں محسوس ہوا جیسے سینے سے ایک بھاری بوجھ اتر گیا ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ رقم ان کے لیے نئی امید اور مالی آسودگی کا باعث بنے گی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION