11:35 , 20 اپریل 2026
Watch Live

پاکستان میں دہشتگرد حملوں کے لیے افغان سرزمین کے استعمال کے شواہد سامنے آگئے

پاکستان میں دہشتگرد حملوں کے لیے افغان سرزمین کے استعمال کے شواہد سامنے آگئے

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان میں دہشتگرد حملوں کے لیے افغان سرزمین کے استعمال کے شواہد سامنے آ گئے ہیں، خاص طور پر باجوڑ میں 16 فروری کو ملنگی پوسٹ پر ہونے والے خودکش حملے میں۔

خودکش حملہ آور کی شناخت خارجی احمد عرف قاری عبداللہ ابوذر کے طور پر ہوئی، جو افغانستان کے صوبہ بلخ کا رہائشی تھا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق، خارجی احمد عرف قاری عبداللہ ابوذر طالبان کی اسپیشل فورسز کا حصہ بھی رہ چکا تھا اور اس نے دہشتگردانہ تربیت افغانستان میں حاصل کی تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ پاکستان میں ہونے والی حالیہ دہشتگردی کے واقعات کے تانے بانے سرحد پار سے ملتے ہیں، جس میں 6 فروری کو اسلام آباد میں خودکش حملے والے بمبار نے بھی افغانستان سے تربیت حاصل کی تھی۔

سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ سرحدی نگرانی اور باہمی تعاون کے ذریعے ایسے دہشتگردانہ نیٹ ورکس کا خاتمہ کرنا اشد ضروری ہے تاکہ پاکستان میں مزید حملوں کو روکا جا سکے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION