04:29 , 20 اپریل 2026
Watch Live

اڈیالہ جیل راشن میں کرپشن کے الزامات، انکوائری کا مطالبہ

اڈیالہ جیل راشن کرپشن الزامات
اڈیالہ جیل راشن کرپشن الزامات

اڈیالہ جیل کے راشن نظام میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں کے سنگین الزامات سامنے آئے ہیں، جن میں لاکھوں روپے کی کرپشن کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب اور وزیراعلیٰ پنجاب کو باضابطہ درخواست بھی جمع کرائی گئی ہے، تاہم تاحال اس معاملے کی کوئی انکوائری شروع نہیں ہو سکی۔

درخواست گزاروں کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے ہر قیدی کے لیے ہفتہ وار بنیادوں پر 540 گرام مرغی کے گوشت کا بجٹ فراہم کیا جاتا ہے، لیکن اس کے باوجود مبینہ طور پر قیدیوں کو اکثر دالیں فراہم کی جاتی ہیں جبکہ گوشت کے لیے مختص فنڈز کو غیر قانونی طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔

درخواست میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ صرف گزشتہ ایک سال کے دوران مرغی کے گوشت کی مد میں ایک کروڑ 15 لاکھ 24 ہزار روپے سے زائد کی مبینہ خرد برد کی گئی ہے۔ دعویٰ کیا گیا ہے کہ ہفتہ وار گوشت کی فراہمی کے بجائے بار بار دال دی جاتی ہے اور سرکاری فنڈز کو مبینہ طور پر ہڑپ کیا جاتا ہے۔

چینی انسان نما روبوٹس کی میراتھون میں شاندار کارکردگی

مزید الزام میں کہا گیا ہے کہ جیل میں روزانہ تقریباً 60 کلو روٹی کے بچے ہوئے ٹکڑے جمع ہوتے ہیں جنہیں مبینہ طور پر فروخت کیا جاتا ہے، جس سے ماہانہ 45 لاکھ روپے سے زائد کی غیر قانونی آمدن حاصل کی جا رہی ہے۔

درخواست گزاروں کے مطابق یہ مبینہ کرپشن کا سلسلہ طویل عرصے سے جاری ہے، تاہم تاحال کوئی شفاف تحقیقات یا احتسابی عمل شروع نہیں کیا گیا۔ اس صورتحال نے جیل انتظامیہ کی کارکردگی اور شفافیت پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔

درخواست میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ معاملے کی فوری، آزاد اور شفاف انکوائری کی جائے تاکہ اصل حقائق سامنے آ سکیں اور ذمہ داران کا تعین کیا جا سکے۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION