04:30 , 20 اپریل 2026
Watch Live

پاکستان میں لوڈشیڈنگ کا بحران، کاروبار اور تعلیم شدید متاثر

لوڈشیڈنگ بحران

ملک کے مختلف شہروں میں بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ نے کاروباری سرگرمیوں اور تعلیمی نظام کو شدید متاثر کرنا شروع کر دیا ہے، جس پر شہریوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں اعلانی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹوں سے تجاوز کر چکا ہے، جبکہ وہ علاقے بھی متاثر ہو رہے ہیں جو ماضی میں مستثنیٰ سمجھے جاتے تھے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ طویل بجلی بندش نے روزمرہ زندگی کو مشکل بنا دیا ہے۔

ادھر پشاور میں صورتحال مزید سنگین ہے جہاں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 16 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے، جس کے باعث کاروبار اور گھریلو معمولات شدید متاثر ہو رہے ہیں۔

کوئٹہ میں بھی 4 سے 6 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے جبکہ بلوچستان کے دیگر اضلاع میں 8 سے 10 گھنٹے بجلی بند رہنا معمول بن چکا ہے، جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

دوسری جانب لیسکو ذرائع کے مطابق لاہور میں غیر اعلانی لوڈشیڈنگ نہیں کی جا رہی اور بجلی کا شارٹ فال تقریباً 100 میگاواٹ تک محدود ہے۔

پنجاب کے دیہی علاقوں اور چھوٹے شہروں میں 2 سے 3 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ رپورٹ کی گئی ہے، تاہم شہری اس کو بھی روزمرہ کے معمولات کے لیے چیلنج قرار دے رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION