04:36 , 20 اپریل 2026
Watch Live

مریم نواز کا چینی زبان کے عالمی دن پر پیغام، چین کو خراجِ تحسین

چینی زبان عالمی دن پیغام مریم نواز
چینی زبان عالمی دن پیغام مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے چینی زبان کے عالمی دن کے موقع پر چینی عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھر میں تقریباً سوا ارب افراد چینی زبان بولتے ہیں اور یہ زبان عالمی سطح پر تیزی سے اہمیت اختیار کر رہی ہے۔

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ چین کی بے مثال ترقی دنیا کے لیے ایک روشن مثال ہے اور عالمی امن، استحکام اور معاشی ترقی میں چین کا کردار نہایت اہم اور قابلِ تحسین ہے۔ ان کے مطابق چینی زبان اب اقوام متحدہ کی چھ سرکاری زبانوں میں شامل ہے، جو اس کی عالمی اہمیت کو ظاہر کرتی ہے۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ زبانیں اقوام کے درمیان روابط مضبوط بنانے میں بنیادی کردار ادا کرتی ہیں، اور چینی زبان پاکستان اور چین کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی وقت کے ساتھ مزید گہری ہو رہی ہے اور اسے ثقافتی و لسانی روابط سے مزید تقویت مل سکتی ہے۔

بنوں آپریشن میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی، مطلوب دہشت گرد ہلاک

انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں چینی شہریوں کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کو چینی زبان کی تربیت دی جا رہی ہے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان مؤثر رابطہ یقینی بنایا جا سکے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ چین کی منڈیوں اور معاشی مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے چینی زبان سیکھنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ چینی زبان سیکھنے سے نہ صرف ثقافتی فہم میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ عوامی سطح پر تعلقات بھی مزید بہتر ہوتے ہیں، جو دونوں ممالک کے درمیان دوستی کو نئی جہت فراہم کرتا ہے۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION