پنجاب میں مارکیٹوں کے اوقات بحال، رمضان کے بعد سرکاری دفاتر کے نئے اوقات کا اعلان

پنجاب میں مارکیٹوں کے اوقاتِ کار دوبارہ تبدیل کرتے ہوئے دکانیں رات 10 بجے بند کرنے کی پابندی بحال کر دی گئی ہے۔
یہ فیصلہ رمضان المبارک کے دوران دیے گئے خصوصی ریلیف کے خاتمے کے بعد کیا گیا ہے، جس کے تحت کاروباری اوقات میں نرمی دی گئی تھی۔
حکومتی احکامات کے مطابق تمام مارکیٹس، شاپنگ مالز اور دکانوں کو رات 10 بجے بند کرنا لازمی ہوگا۔
دوسری جانب وفاقی حکومت پاکستان نے بھی رمضان کے بعد سرکاری دفاتر کے نئے اوقاتِ کار کا اعلان کر دیا ہے۔
سونے کی قیمت میں بڑی کمی، 43 ہزار روپے سستا
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق نئے اوقات کا اطلاق عید کی تعطیلات کے فوراً بعد ہوگا۔
پانچ دن کام کرنے والے دفاتر کے اوقات صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک ہوں گے، جبکہ دوپہر 1 بجے سے 1:30 بجے تک نماز اور لنچ کا وقفہ دیا جائے گا۔
چھ دن کام کرنے والے دفاتر صبح 8 بجے سے دوپہر 3 بجے تک کھلے رہیں گے، اور تمام وزارتوں و اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ان نئے اوقاتِ کار پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں۔












