08:13 , 20 اپریل 2026
Watch Live

معرکہ حق میں پاکستان نے دشمن کے 11 جہاز گرائے، احسن اقبال

احسن اقبال

جدہ: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج مضبوط عسکری حکمت عملی کے ساتھ ملک کی سرحدوں کا دفاع کر رہی ہیں۔

سعودی عرب کے شہر جدہ میں یومِ پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں پاکستان نے دشمن کے 11 جہاز گرا کر اپنی دفاعی صلاحیت کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

احسن اقبال نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ بھرپور عسکری حکمت عملی کے ذریعے ملک کی سرحدوں کو محفوظ بنا رہے ہیں اور دشمن کے عزائم کو ناکام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی افواج کے جوان وطن کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں، جو پوری قوم کے لیے باعث فخر ہے۔

احسن اقبال کا دعویٰ: معاشی بدحالی نے غربت بڑھا دی

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت ایک اہم مرحلے سے گزر رہا ہے اور قومی یکجہتی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں "اڑان پاکستان” کے ایجنڈے پر دوبارہ کام شروع کر دیا گیا ہے تاکہ معیشت کو مستحکم بنایا جا سکے۔

احسن اقبال نے سمندر پار پاکستانیوں کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور ہر مشکل وقت میں وطن کا ساتھ دے رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION