04:56 , 17 اپریل 2026
Watch Live

پی ایس ایل 11: اماراتی کھلاڑیوں کو وطن واپس بلا لیا گیا

پی ایس ایل 11: اماراتی کھلاڑیوں کو وطن واپس بلا لیا گیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں ایڈیشن میں متحدہ عرب امارات کے کھلاڑیوں کو ان کے کرکٹ بورڈ نے وطن واپس بلا لیا ہے، جس سے ٹیموں کی حکمت عملی متاثر ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق کراچی کنگز میں شامل دو اماراتی کھلاڑی خزیمہ بن تنویر اور محمد وسیم وطن واپس روانہ ہو گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اماراتی کرکٹ بورڈ نے دونوں کھلاڑیوں کو ڈی 50 ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں شرکت کی ہدایت دی ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ دونوں کھلاڑی دو میچز کھیلنے کے بعد دوبارہ اپنی ٹیم کو جوائن کرنے کی اجازت حاصل کر سکتے ہیں۔

ان کھلاڑیوں کی عارضی عدم موجودگی سے ٹیم کمبی نیشن متاثر ہو سکتا ہے کیونکہ کراچی کنگز کو اہم میچز درپیش ہیں۔

کراچی کنگز کا اگلا میچ 9 اپریل کو کراچی میں پشاور زلمی کے خلاف شیڈول ہے جو ٹورنامنٹ میں اہم حیثیت رکھتا ہے۔

ٹیم مینجمنٹ ممکنہ طور پر ان کھلاڑیوں کی واپسی تک پلیئنگ الیون میں رد و بدل کرے گی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION