11:52 , 17 اپریل 2026
Watch Live

ٹرمپ کا ایران جنگ میں جلد فتح کا دعویٰ

ٹرمپ کا ایران جنگ میں جلد فتح کا دعویٰ
ٹرمپ کا ایران جنگ میں جلد فتح کا دعویٰ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جاری جنگ میں جلد فتح حاصل ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

لاس ویگاس، نیواڈا میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایران سے جنگ نہیں چاہتے تھے اور اسے ایک خوبصورت ملک قرار دیا، تاہم جوہری پروگرام کی وجہ سے یہ جنگ ناگزیر ہو گئی۔

انہوں نے کہا کہ یہ جنگ جلد ختم ہونی چاہیے اور امکان ہے کہ آئندہ دو ماہ میں اس کا خاتمہ ہو جائے گا۔

ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکا کو ایران میں بہت جلد فیصلہ کن کامیابی حاصل ہونے والی ہے۔

ایران نے جوہری ہتھیار نہ رکھنے پر رضامندی ظاہر کی: ڈونلڈ ٹرمپ

انہوں نے امریکی فوج کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایک حالیہ حملے میں 111 راکٹ ایک امریکی بحری جہاز پر فائر کیے گئے، لیکن تمام راکٹ ناکام بنا دیے گئے۔

ٹرمپ نے کہا کہ امریکی فوج دنیا کی بہترین فوج ہے اور اسے مزید جدید ٹیکنالوجی سے مضبوط بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ ایران جنگ کی وجہ سے معیشت پر کچھ اثر پڑا، تاہم تیل کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کی پیشگوئیاں درست ثابت نہیں ہوئیں۔

اپنے خطاب میں ٹرمپ نے ایران کو ذہین ملک اور اس کے عوام کو مضبوط اور لڑاکا قرار دیا، جبکہ جنگ میں کامیابی کے حوالے سے اعتماد کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION