05:39 , 17 اپریل 2026
Watch Live

برج العرب ہوٹل 18 ماہ کے لیے بند، بڑی مرمت کا اعلان

برج العرب ہوٹل
برج العرب ہوٹل 18 ماہ کے لیے بند

دبئی کا مشہور لگژری ہوٹل برج العرب مرمت اور تزئین و آرائش کے لیے 18 ماہ کے لیے بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

یہ ہوٹل اپنی منفرد کشتی نما ساخت اور شاندار ڈیزائن کے باعث دنیا بھر میں ایک علامتی حیثیت رکھتا ہے اور اسے دنیا کے مہنگے ترین ہوٹلوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

غیر ملکی ذرائع کے مطابق یہ 1999 کے بعد پہلی بار ہے کہ ہوٹل میں اس پیمانے پر بڑی مرمت کی جا رہی ہے، جس سے اس کی جدیدیت اور معیار کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔

انتظامیہ کے مطابق مرمت کے دوران ہوٹل کی منفرد بیرونی ساخت کو مکمل طور پر برقرار رکھا جائے گا تاکہ اس کی پہچان متاثر نہ ہو۔

برج خلیفہ پاکستانی پرچم کے رنگ میں رنگ گیا

مزید بتایا گیا ہے کہ اندرونی ڈیزائن، آرائش اور تعمیراتی حسن کو محفوظ بنانے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کے بعد ہوٹل مزید جدید سہولیات کے ساتھ مہمانوں کے لیے کھولا جائے گا۔

یہ اقدام دبئی کی سیاحت کو مزید فروغ دینے اور عالمی معیار کو برقرار رکھنے کی کوششوں کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION