07:48 , 20 اپریل 2026
Watch Live

ایران کا امریکی حملے پر سخت ردعمل، جوابی کارروائی کا اعلان

ایران کا امریکی حملے پر سخت ردعمل
ایران کا امریکی حملے پر سخت ردعمل

ایران کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ نے امریکا کی جانب سے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کو جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے سخت ردعمل کا اعلان کیا ہے، جس سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔

ایرانی فوج کے جاری بیان کے مطابق جس جہاز کو امریکا نے نشانہ بنایا وہ چین سے ایران آرہا تھا اور ایک تجارتی نوعیت کا جہاز تھا۔ ایران نے اس کارروائی کو نہ صرف غیر قانونی بلکہ "میرے ٹائم ڈکیتی” قرار دیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ امریکا کے اس اقدام کا بھرپور جواب دیا جائے گا اور ایرانی افواج جلد ہی جوابی کارروائی کریں گی۔ ایرانی حکام نے واضح کیا کہ ملک کی خودمختاری اور سمندری حدود کے دفاع کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گا۔

ایران کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ نے دعویٰ کیا کہ امریکی حملے کے بعد ایرانی فورسز نے چند امریکی بحری جہازوں کو ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا ہے، تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

امریکا اور ایران مذاکرات اگلے ہفتے اسلام آباد میں متوقع

یہ صورتحال اس وقت مزید کشیدہ ہو گئی جب امریکا نے دعویٰ کیا کہ اس نے ایک ایرانی بحری جہاز کو آبنائے ہرمز میں روک کر قبضے میں لے لیا ہے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق جہاز اب امریکی تحویل میں ہے۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ایرانی جہاز ناکہ بندی کی خلاف ورزی کر رہا تھا، جس کے باعث اسے روکا گیا اور قبضے میں لیا گیا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اس واقعے کے بعد مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافہ ہو سکتا ہے، جو عالمی تجارت، توانائی کی ترسیل اور سمندری سلامتی پر گہرے اثرات ڈال سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION