06:07 , 20 اپریل 2026
Watch Live

ملک میں گرمی کی شدت میں اضافہ، درجہ حرارت 44 ڈگری تک پہنچنے کا امکان

پاکستان گرمی کی شدت
پاکستان گرمی کی شدت

ملک بھر میں گرمی کی شدت میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرنے لگا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے دنوں میں درجہ حرارت میں مزید اضافہ متوقع ہے، جس سے گرمی کی لہر شدت اختیار کر سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ بلوچستان کے شہر سبی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے، جو ملک کے گرم ترین علاقوں میں شمار ہو رہا ہے۔ اسی طرح سندھ کے شہر سکھر میں درجہ حرارت 43، دادو میں 42، مٹھی میں 41 جبکہ حیدرآباد میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

کراچی میں بھی گرمی کی شدت میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے جہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آئندہ دنوں میں درجہ حرارت مزید بڑھ سکتا ہے، جس سے موسم خشک اور گرم ہو جائے گا۔

ایران کا امریکی حملے پر سخت ردعمل، جوابی کارروائی کا اعلان

دوسری جانب پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی گرمی بڑھنے لگی ہے۔ ملتان اور سرگودھا میں درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، جبکہ ڈیرہ غازی خان اور لاہور میں درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ میں آئندہ چند روز کے دوران موسم خشک اور گرم رہے گا، جبکہ درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آئے گا۔ ماہرین کے مطابق اپریل کے آخر تک گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے، جس کے نتیجے میں ہیٹ ویو کی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دھوپ میں غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز کریں اور پانی کا زیادہ استعمال کریں تاکہ گرمی کے اثرات سے محفوظ رہا جا سکے۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION