12:57 , 23 اپریل 2026
Watch Live

ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جنگ بندی کیلئے کوئی ڈیڈ لائن مقرر نہیں کی، وائٹ ہاؤس

وائٹ ہاؤس

وائٹ ہاؤس نے واضح کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جنگ بندی کے لیے کوئی باضابطہ ڈیڈ لائن مقرر نہیں کی اور اس حوالے سے سامنے آنے والی خبروں کو مسترد کر دیا گیا ہے۔

ترجمان کیرولین لیوٹ نے کہا کہ 3 سے 5 روز کی ڈیڈ لائن سے متعلق رپورٹس درست نہیں ہیں اور کسی بھی معاہدے کے وقت کا تعین صدر خود کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ ایران کو ایک متفقہ تجویز پیش کرنے کے لیے چند دن کا وقت دیا گیا ہے، تاہم اسے حتمی ڈیڈ لائن نہیں سمجھا جانا چاہیے۔

ٹرمپ کا دعویٰ: ایران نے 8 خواتین کی سزائے موت روک دی

ترجمان کے مطابق اس دوران عارضی جنگ بندی برقرار رہ سکتی ہے اور امریکا ایران کے جواب کا انتظار کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ ایران سے اہم معاملات پر واضح اور متفقہ جواب چاہتے ہیں تاکہ مذاکرات کو آگے بڑھایا جا سکے۔

کیرولین لیوٹ کا کہنا تھا کہ اقتصادی دباؤ اور تجارتی راستوں پر اثر انداز ہونے والی پالیسیوں نے ایران کو مذاکرات کی میز پر واپس آنے پر مجبور کیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق ایران کے نجی بیانات اور عوامی مؤقف میں تضاد پایا جاتا ہے، جس سے مذاکراتی عمل مزید پیچیدہ ہو جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION