12:57 , 23 اپریل 2026
Watch Live

اٹک ریفائنری کیلئے خام تیل کی ترسیل بحال، فیول بحران کا خدشہ ٹل گیا

اٹک ریفائنری

اٹک ریفائنری کو خام تیل کی فراہمی بحال ہوگئی ہے جب کہ ٹینکرز کی آمد ورفت پر عائد پابندی ختم ہونے سے فیول بحران کے خدشات بھی ختم ہوگئے ہیں۔

ٹینکرز کی نقل و حرکت معطل ہونے سے سپلائی چین متاثر ہوئی تھی جس کے باعث ریفائنری کی بندش اور ایندھن کی قلت کا خطرہ پیدا ہوگیا تھا۔

پابندی ختم ہونے کے بعد ریفائنری حکام نے امید ظاہر کی ہے کہ جلد ہی پیداوار معمول پر آ جائے گی۔

اس پیش رفت سے شمالی علاقوں میں ایندھن کی کمی کا خدشہ کافی حد تک کم ہو گیا ہے جہاں طلب ہمیشہ زیادہ رہتی ہے۔

ایرانی جہاز پر امریکی کارروائی کے بعد تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

اس سے قبل ریفائنری انتظامیہ نے خبردار کیا تھا کہ اگر خام تیل کی فراہمی بحال نہ ہوئی تو آپریشن بند کرنا پڑ سکتا ہے۔

ریفائنری کی بندش کی صورت میں اسلام آباد اور پشاور ایئرپورٹس پر جیٹ فیول کی شدید قلت کا امکان تھا۔

اب حکام پر امید ہیں کہ سپلائی کی بحالی سے ریفائنری کا نظام بلا تعطل جاری رہے گا اور فیول بحران سے بچاؤ ممکن ہوگا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION