01:09 , 23 اپریل 2026
Watch Live

امریکی میڈیا کا دعویٰ: ایران کی بڑی فوجی صلاحیت اب بھی برقرار، وائٹ ہاؤس کی تردید

وائٹ ہاؤس کی تردید

امریکی ٹی وی کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران کی فوجی صلاحیت کا بڑا حصہ اب بھی برقرار ہے، جس سے اس کی دفاعی اور جارحانہ قوت کے بارے میں نئی تشویش پیدا ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایران کے تقریباً آدھے میزائل اور ان کے لانچ سسٹم اب بھی محفوظ ہیں اور فعال حالت میں موجود ہیں۔

مزید کہا گیا کہ پاسدارانِ انقلاب کے پاس 60 فیصد بحری اسلحہ اور اسپیڈ بوٹس بھی موجود ہیں جو مختلف کارروائیوں میں استعمال ہو رہے ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ انہی بحری وسائل کے ذریعے آبنائے ہرمز میں جہازوں پر حملے کیے گئے۔

ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جنگ بندی کیلئے کوئی ڈیڈ لائن مقرر نہیں کی، وائٹ ہاؤس

اس کے علاوہ ایران کی فضائیہ کا تقریباً دو تہائی حصہ بھی فعال ہے جو اس کی مجموعی عسکری طاقت کو ظاہر کرتا ہے۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے اس رپورٹ کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اسے گمراہ کن قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ امریکی فوج نے ایران کے دفاعی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچایا ہے اور اس کی میزائل اور ڈرون بنانے کی صلاحیت کو کئی سال پیچھے دھکیل دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION