05:48 , 24 اپریل 2026
Watch Live

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا پاکستانی قیادت سے رابطہ، جنگ بندی پر تبادلہ خیال

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی

ایران پاکستان جنگ بندی مذاکرات کے سلسلے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پاکستانی قیادت سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق عباس عراقچی نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے علیحدہ علیحدہ گفتگو کی۔

گفتگو کے دوران خطے کی موجودہ صورتحال اور جنگ بندی سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وائٹ ہاؤس کا اعلان، ایران جنگ بندی کیلئے کوئی ڈیڈ لائن نہیں

یہ رابطے ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب خطے میں کشیدگی کے باعث عالمی سطح پر تشویش پائی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے فعال سفارتی کردار ادا کر رہا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف، اسحاق ڈار اور عاصم منیر مختلف ممالک کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔

ایران پاکستان جنگ بندی مذاکرات خطے میں امن اور استحکام کے لیے اہم پیشرفت تصور کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION